وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کی پہلی ٹورزم شاہراہ ”واہگہ ہیریٹیج کوریڈور” کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے-قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر (زیرو لائن) تک تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے-13 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر اب تک 2850 ملین خرچ کیے جا چکے ہیں -لاکھوں شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک کو اطراف سے وسیع کیا جارہا ہے-دورویہ ٹورزم شاہراہ 68 فٹ چوڑی ہے جس کے دونوں اطراف 20 فٹ چوڑی سروس روڈز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں – 22کلومیٹر سے زائد طویل آر سی سی ڈرینج سسٹم، 10 کلومیٹر آرائشی دیوار کی تعمیر کے علاوہ جدید سولر اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں -جنوری میں شروع ہونے والا منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے-ٹریفک میں روانی کے ساتھ ساتھ منصوبے کی تکمیل سے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم ہوں گی-لاکھوں لوگ روزانہ واہگہ ہیریٹیج کوریڈور استعمال کرتے8 ہیں -بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آمد پر پاکستانی ثقافت، سیاحت اور خوبصورتی کے منفرد رنگ نظر آئیں گے-شہری سفر کے دوران قومی ہیروز کے پورٹریٹس اور روشنیوں سے مزین خوبصورت رنگ دیکھ سکیں گے -شاہراہ پر اب تک 2850 ملین روپے خرچ کیے جاچکے ہیں -شاہراہ کی تعمیر اور نئے سیوریج نظام کی تنصیب سے اہل علاقہ کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا-
Read Next
13 گھنٹے ago
پنجاب،بلدیاتی اداروں کے بجٹ میں 5.2 فیصد اضافہ،803 ارب88 کروڑ روپے مختص
1 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس،نئے مالی سال 2026-27کے بجٹ کی منظوری دے دی*
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ
4 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شکایات سیل کی ٹیم کی ضلع ملتان میں کھلی کچہری
5 دن ago





