عوامی حلقوں کی جانب سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کوبھرپور پزیرائی مل رہی ہے، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”ستھرا پنجاب” کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی آگاہی مہم جاری ہے۔صفائی آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی کمیونٹی موبلائزرز ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی رکشہ ٹیمیں صبح 8 سے 10 بجے گھر گھر جا کر کوڑا اکٹھا کر رہی ہیں جبکہ موبلائزرز ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈورٹوڈور ویسٹ کولیکشن کے بارے میں آگاہی دے رہی ہیں۔

یونین کونسل کی سطح پر علاقے میں صفائی سے متعلقہ مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے شکایات ڈیسک بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو بھرپور پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ مزید برآں صفائی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے اعلانات جاری ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے فعال ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، اوپن پلاٹس، مساجد اور اسکولوں کے آس پاس کوڑا پھینکنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

Back to top button