وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم اور بڑے روڈز پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان وہاڑی روڈ کی بروقت اور بہترین تعمیر کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے کی پہلی ڈسٹ فری سڑک ملتان وہاڑی روڈ کی بیس اور سب بیس مکمل ہوچکی جبکہ اسفالٹ ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیالکوٹ رنگ روڈ فیزون کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیرآباد روڈ تا سیالکوٹ پسرور روڈ تک رنگ روڈ بنے گا۔ اجلاس میں بھکر، لیہ سمیت تھل کو ایم فور سے منسلک کرنے والی تھل ایکسپریس وے کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر راولپنڈی سگنل فری کوریڈور پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ راولپنڈی سگنل فری کوریڈور میں سات انڈر پاس اور ایک اوورہیڈ برج بنے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان وہاڑی روڈ سمیت دیگر منصوبوں کی ویکلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاری روڈ پراجیکٹس کی ہر صورت تکمیل بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سی ایم اینی شیٹیو کے تحت جاری روڈز سیکٹر کے 133 پراجیکٹ اورروڈز سیکٹر کے دیگر 125 منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 12 ہزار کلومیٹر سے زائد روڈز کی تعمیر ومرمت کی گئی۔پہلی مرتبہ دیہات کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر توجہ دی گئی۔ عمدہ روڈز انفراسٹرکچر بننے سے کھیت سے منڈی اور کارخانوں سے مارکیٹ رسائی آسان ہو گی۔ مساوی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر شہر ہر گاؤں کی سڑک بننا ضروری ہے۔ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات راجہ جہانگیر انور نے روڈز سیکٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں روڈز سیکٹر کے 2143 پراجیکٹس شروع کیے گئے جبکہ258 زیر تکمیل منصوبے بھی شامل ہیں۔روڈ بحالی پروگرام فیز ون کی 85 سکیمیں شروع کی گئی جن میں 38 مکمل اور 47 سکیموں پر کام جاری جبکہ روڈ بحالی پروگرام فیز ٹو میں 43 سکیموں میں سے 18 پر کام مکمل ہوچکا ہے اور 25 سکیموں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز سیکٹر منصوبوں کی 30جون تک تکمیل کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں مختلف شہروں میں جاری روڈز سیکٹر کی 462 سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبے میں 376 منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ86 سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں لاہور ٹورازم ہائی وے کا تصویری جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈز سیکٹر کے ساتھ شجرکاری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
1 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago




