ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے ڈائریکٹر سندھ جوڈیشل اکیڈمی شاہد شفیق کی ملاقات ،ملاقات میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینک کورٹس جاوید احمد کیریو بھی موجود تھے،ملاقات میں سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے سول جج مولا بخش سولنگی اور ڈائریکٹر سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ کے ایم سی محمد شاہد بھی موجود تھے
ڈپٹی میئر کراچی نے معزز ججز کو سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ کا یادگاری نشان بھی پیش کیا
ملاقات میں شہر کے انفراسٹرکچر کی بحالی سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے معزز ججز کی جانب سے ڈپٹی میئر کی کارکردگی کو سراہا گیا
پاکستان کی ترقی کراچی کی خوشحالی سے جڑی ہے ،سلمان عبداللہ مراد
شہر کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ،سلمان عبداللہ مراد






