کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود نے عالمی یوم جنگلات پر پلانٹ فار پاکستان عالمی مہم میں پودے لگا کر لاہور ڈویژن میں شجرکاری کا آغاز کیا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئو کہا کہ لاہور ڈویژن میں 56 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے۔ انشاء اللہ 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے لاہور سمیت تمام محکموں اور اضلاع کو شجرکاری اہداف دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان کے تحت لاہور میں لنگز آف لاہور اور رنگ آف لاہور کے نام سے بڑے پیمانے پر درخت لگائے جارہے ہیں۔ لاہور میں پی ایچ اے 50لاکھ پودے رنگ آف لاہور کے تحت لگارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں پلانٹ فار پاکستان کے تحت لگنے والے تمام پودوں کو جیو ٹیگ کیا جائیگا۔ جیوٹیگڈ پلانٹس کو ریکارڈ کرکے باقاعدگی سے انکی بڑھوتری اور شرح کو ماپا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت صرف آکسیجن نہیں بلکہ زندگی ہیں۔ان کی پرورش اور دیکھ بھال میں انسانی حیات کی بقا ہے۔ کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ کہ تمام رمضان بازاروں اور شاپنگ مالز پر پودے رکھے گئے ہیں۔شہری پودے لیکر قومی مہم میں حصہ ڈالیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شجر کاری اور درختوں کی حفاظت و دیکھ بھال اہم ترین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ڈی سیز پلانٹ فار پاکستان کے تحت بھرپور شجرکاری کررہے ہیں اور جیو ٹیگڈ ڈیٹا کو فوراً اپلوڈ کریں گے۔
Read Next
4 دن ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
4 دن ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
5 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
5 دن ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
6 دن ago





