لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے سابق چیئرمین، ممتاز مزدور رھنما سید ہادی حسین شاہ آج دائی اجل فرما گئے اور اپنی زندگی کو اللہ کے حضور پیش کر دیا۔
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال مروت، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مرحوم کی فیڈریشن اور مزدوروں کے لئے مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کو اللہ رب العزت اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ ھمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔





