وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں شہریوں کو صاف اور صحت بخش پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے جاری اقدامات اور نئے فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آئندہ دو ماہ میں پنجاب بھر میں 1886 نئے فلٹریشن پلانٹس فعال کیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 1082 جبکہ جنوبی پنجاب میں 800 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال کیے جائیں گے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور کے 650 پرانے فلٹریشن پلانٹس کے فساڈ کو بہتر کر دیا گیا ہے۔ پرانے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور تزئین و آرائش سے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے سال دیگر اضلاع میں مزید 2 ہزار نئے فلٹریشن پلانٹس شامل کیے جائیں گے جبکہ شمالی پنجاب میں صاف پانی کی دستیابی کیلئے متبادل اقدامات بھی جاری ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں شہریوں کو روزانہ 2500 صاف پانی کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن میں نئے فلٹریشن پلانٹس کی تکمیل سے پانی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کا نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی، پانی کے معیار اور عوامی سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی یقینی بنائی جائے۔ صاف پانی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت بخش پینے کا پانی فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
3 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
5 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات پنجاب زید بن مقصود کا وفد کے ہمراہ نادرا ریجنل ہیڈ آفس لاہور کا دورہ
6 گھنٹے ago
اکاون شہروں میں 18 ملین گیلن گنجائش والے 105 واٹر ٹینک تعمیر ہو رہے ہیں،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
*Punjab Inclusive Cities Programme progress reviewed with World Bank team*
Related Articles
سُتھرا پنجاب میں شہریوں کی شمولیت بڑھانے کیلئے آگاہی مہم کو مزید موثر بنانا ضروری ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب میں افسران تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات،وزیر اعلٰی کے احکامات کی خلاف ورزی
5 دن ago




