وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کے ہمراہ برکی روڈ کا دورہ

وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کے ہمراہ برکی روڈ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ تھے۔ وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد اور مشیر وزیر اعلیٰ ذیشان ملک نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا۔برکی روڈ پر ایل ڈی اے اور واسا کی ٹیمیں ترقیاتی کام کر رہی ہیں۔برکی روڈ پر 6.1 کلومیٹر تین لین کی دو رویہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔ برکی روڈ پر رنگ روڈ سے چڑڑ ڈرین تک ایک کلومیٹر سڑک پر پچاس فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔چڑڑ ڈرین سے گرین سٹی تک 2.8 کلومیٹر سڑک پر واسا سیورج ڈالنے کا کام جاری ہے۔

گرین سٹی سے لاہور سکول تک 2.3 کلومیٹر سڑک پر 45 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔سڑک کی تعمیر سے یومیہ 80 ہزار سے زائد گاڑیاں مستعفید ہونگی۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا اور ایل ڈی اے ٹیموں کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سڑک کے اطراف تجاوزات ہٹانے اور کام کا معیار سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا اور ایل ڈی اے ٹیموں کو باہمی کوارڈینیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے، واسا اور نیسپاک کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button