*
*ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوااسلام زیب کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔*وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ضلع خیبر کے لیے متعدد منصوبے منظور کر لئے گئے*
*ضلع خیبر کے لیے "روخانہ قبائل مربوط ترقیاتی پیکج” منظور کر لیا گیا ہے جو ایک جامع کثیر الجہتی ترقیاتی منصوبہ ہے جس کا مقصد ضلع خیبر میں سماجی و معاشی حالات بہتر بنانا اور بنیادی عوامی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔*ضلع خیبر میں ڈوگرہ سے N-55 تک متانی بذریعہ مالگو دارو اڈہ سڑک کی بہتری اور توسیع، تیراہ سب ڈویژن باڑہ 13 کلومیٹر شمشی سے آدم خیل براستہ بٹر شریف سڑک کی بہتری، توسیع اور تعمیر، تیراہ سب ڈویژن میں برکی تل ڈھنڈ سڑک کی تعمیر 12 کلومیٹر کے منصوبے منظور کر لیے گئے۔**یہ منصوبے نہ صرف ضلع خیبر کے اندر رابطوں کو بہتر بنائے گا بلکہ علاقائی آہم شاہراؤں کو منسلک کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور بین الاقوامی تجارت و بھاری گاڑیوں کے لیے متبادل راستے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔**وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایات پر ضلع ٹانک کے شہر اور ضلع ہنگو کے ہنگو شہر اور ٹل شہر میں پینے کے پانی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے میگا سکیمیں اور ضلع کرک کی یو سی تخت نصرتی، میانکی اور شاہ سلیم کے لیے انوویٹو اینڈ سسٹینیبل ترقیاتی سکیم منصوبہ بھی منظور*
*ضلع چارسدہ میں سڑکوں کی تعمیر اور بحالی کا منصوبہ بھی منظور جس کے تحت منصوبے کے تحت ضلع بھر میں 23 مختلف مقامات پر رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا۔*
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبوں پر جلد عملی کام شروع کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔ اجلاس میں فورم کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں بہلولہ، چینہ، چندروڈاگ، ڈھکی، ہری چند، خان مائی، مندنی، میرا عمرزئی، محمد ناری، سرکی تیتارا، عمرزئی اور انور مہال سے خان مای ضلع چارسدہ تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی، ڈوگرہ سے N-55 تک متانی بذریعہ مالگو دارو اڈہ سڑک کی بہتری اور توسیع، تیراہ سب ڈویژن باڑہ 13 کلومیٹر شمشی سے آدم خیل براستہ بٹر شریف سڑک کی بہتری، توسیع اور تعمیر، تیراہ سب ڈویژن میں برکی تل ڈھنڈ سڑک کی تعمیر 12 کلومیٹر، ایبٹ آباد جوڈیشل کمپلیکس کی فزیبلٹی سٹڈی، فزیکل اور ماسٹر پلاننگ اور تفصیلی ڈیزائن، آرکیالوجیکل اور ثقافتی ورثے کا تحفظ اور انتظام، لوکل گورنمنٹ کے شعبے میں انوویٹو انٹرونشنز، ضلع ہنگو کے ہنگو شہر اور ٹل شہر کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کی میگا اسکیم، ضلع ٹانک کے ٹانک شہر کے لیے پینے کے پانی کی فراہمی کی میگا اسکیم، ضلع خیبر میں جمرود بازار میں میونسپل خدمات کی فراہمی، خیبر پختونخوا میں زرعی شعبے سے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کا تخمینہ اور فصل کے تخمینے کے نظام کی بہتری، خیبر پختونخوا میں ٹرشری آبپاشی نظام کی بہتری کے ذریعے آبپاشی زراعت کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سمارٹ آبپاشی پائلٹ اسکیموں کو بڑھانا اور خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں زرعی استحکام کے لیے پائیدار پانی کا انتظام، جمرود کے لیے کثیر الجہتی ترقیاتی پیکج، ضم شدہ اضلاع کے لیے انٹیگریٹڈ لالیوووڈ ترقیاتی پیکج، ضلع خیبر کے لیے انٹیگریٹڈ لالیوڈ پیکج منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ضلع دیر بالا، ضلع ملاکنڈ اور ضلع ٹانک میں ریسکیو 1122 کے قیام کے 3 منصوبوں کے دائرہ کار میں اضافے کے ساتھ ریسکیو 1122 سروس کو سب ڈویژن کی سطح تک توسیع دینے کے منصوبے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔






