اس موقع پر شرکاء نےفوج کے بہادر شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔روڈا ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالی خصوصی تقریب کے دوران اپنے پیغام میں چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ فوج کے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت، ایثار اور حب الوطنی کے اسی جذبے کو اپناتے ہوئے روڈا کا ہر فرد راوی شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔یوم دفاع کی مناسبت سے عمران امین سی ای او نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز ہمارے لیے عزم، حوصلے اور استقامت کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔جبکہ روڈا انتظامیہ اس دن کے حوالے سے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خصوصی مونٹیج ڈاکیومنٹری "1965 بھی جاری کی جس کا افتتاح برگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ سی او او نے کیا۔ڈاکیومنٹری میں 1965 کی جنگ کے عظیم جذبۂ شجاعت، قومی یکجہتی اور پاکستان کے بہادر محافظوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے
Read Next
2 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
3 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
3 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
4 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
4 دن ago






