بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور یقینی بنانے کے لئے ضروری قانونی تقاضے بلا تاخیر مکمل کئے جائیں،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کی کمزور مالی حیثیت و فنڈز کی عدم دستیابی اور فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم پرسنل لیجر اکاؤنٹ کی وجہ سے کمزور مالی پوزیشن والی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین گزشتہ 3/4 سالوں سے پانچ پانچ چھ چھ ماہ تک تنخواہوں اور پنشن جیسے بنیادی آئینی حقوق سے محروم رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہوتے ہیں۔مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کی عدم فراہمی بھی ان کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 12 ستمبر 2025 کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو یکم تاریخ کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا گیا جس سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے اندر خوشی لہر دوڑ گئی ہے مگر تاحال وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پیش رفت/ اٹھائے گئے اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بذریعہ اکاؤنٹ فور یقینی بنانے کےلئے ذیل اقدامات اٹھانے تحت قانون ضروری ہیں۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کی سیکشن 36 ذیلی دفعہ 3 میں "تحصیل اکاونٹس آفیسر” کو "ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر” سے تبدیل کرتا ہے جس کے لئے ضروری ترمیم صوبائی اسمبلی کے فورم سے کروانی چاہئے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے تمام مستقل/کنٹریکٹ/ڈیلی ویجز/اعزازیہ کے ملازمین بشمول واسا کمپنیز میں ڈیپوٹیشن پر گئے ہوئے بلدیاتی ملازمین کو اکاونٹ فور کے مقاصد کے لئے ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیس سے ادارہ کے ونڈر نمبر اور ملازم/پنشنرز کے پرسنل نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔بلدیاتی اداروں سے وابستہ پنشنرز/فیملی پنشنرز کے بھی پرسنل نمبرز حاصل کرنے ہوں گے۔ملازمین/پنشنرز کے پرسنل نمبرز کی الاٹمنٹ کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل افس کو باقاعدہ آگاہ کرنا ہو گا۔فنانس ڈیپارٹمنٹ اور اکاؤنٹنٹ جنرل افس کو باہمی رضامندی سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین/ پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کےلئے باقاعدہ بجٹ میں Provision/Re-appropriation کرنا ہو گی۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈہ پور، وزیر بلدیات ارشد ایوب خان، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، سیکریٹری مالیات خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم ، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ پشاور اور کنسلٹنٹ محکمہ بلدیات میڈم طاہرہ یاسمین سے صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین/ پنشنرز کے عین مفاد میں پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین/پنشنرز بشمول فیملی پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور یقینی بنانے کے لئے تمام لوازمات بلا تاخیر مکمل کر کے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی دیگر سرکاری ملازمین کی طرح بروقت یقینی بنا کر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائی جائے اور ان کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button