کنٹونمنٹ بورڈزکی 6 جنرل اور 2 مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 14 نومبر کو ہو گی

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈزکی 6 جنرل اور 2 مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 14 نومبر کو ہو گی،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔جنرل خالی نشستوں میں ضلع راولپنڈی سے راولپنڈی کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 6 پر ضمنی انتخاب ہوگا،واہ کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ 4 اور 8 ،پنوعاقل کنٹونمنٹ کے وارڈ 2 میں بھی ضمنی انتخاب ہوگا۔ کورنگی کنٹونمنٹ کے وارڈ 4 اور نوشہرو کنٹونمنٹ کینٹ کے وارڈ3 کی نشستیں خالی ہیں۔چکلالہ کینٹ اور سیالکوٹ کینٹ میں اقلیت کی مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button