وائس چیئرمین ایل ڈی اے، میاں مرغوب احمد نے واسا ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وائس چیئرمین واسا، چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا، غفران احمد نے انہیں خوش آمدید کہا۔دورے کے دوران، ڈائریکٹر پی اینڈ ای، مدثر جاوید نے واسا لاہور کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس بریفنگ میں واسا لاہور کے ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، رین ڈیشن بورڈ، اور سکاڈا سسٹم کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں، واسا لاہور کے ریونیو ڈیش بورڈ اور آئی ٹی اصلاحات کے متعلق بھی وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو آگاہ کیا گیا۔ واسا لاہور کے ریونیو کولیکشن کی موجودہ صورتحال اور زیر زمین واٹر ٹینکس منصوبوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے واسا لاہور کے آئی ٹی اصلاحات اور زیر زمین واٹر ٹینکس منصوبوں کو سراہا اور واسا کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واسا کے تمام محکموں کے مابین مربوط رابطہ اور تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے۔دورے کے دوران، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے اپگریڈ ہونے والے ملازمین میں لیٹرز تقسیم کیے جبکہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو واجبات کے چیک بھی دیے۔ اس موقع پر سی بی اے یونین واسا کے رہنماوں، چوہدری فاروق اور چوہدری شاہد نصر نے وفد کے ہمراہ وائس چیئرمین ایل ڈی اے سے ملاقات کی۔