پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک کر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کر دیں

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک کر ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کر دیں۔ملازمین کی تنخواہوں کی منتقلی آئندہ ہفتہ کی جائے گی۔پی ایچ اے کے ملازمین کو یکم سے ایک روز قبل تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شہر میں جو سجاوٹ اور روشنیاں کی گئیں ان کی ادائیگیاں کر کے ملازمین کے گھروں میں اندھیرا کیا گیا ہے۔کینال روڈ کی ہی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کمیشن وصولی کے پیش نظر پہلے کر کے تنخواہیں لیٹ کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button