ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، چاچڑاں کے مقام پر سیلابی صورتحال اور قریبی دیہاتوں میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ

رحیم یار خان ( محمد عقیل اظہر ) ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔انہوں نے دریائے سندھ چاچڑاں کے مقام پر سیلابی صورتحال اور قریبی دیہاتوں میں فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے سیلابی صورتحال، ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائے سندھ میں اس وقت درمیانے درجہ کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔دریائے سندھ چاچڑاں شریف کے مقام پر پانی کی آمد3لاکھ12ہزار کیوسک سے زائد ہے اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔آئندہ 36گھنٹوں تک دریائے سندھ سے ایک بڑا سیلابی ریلا گزرے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ اور تمام امدادی اداروں کو حساس مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ضلع کی چاروں تحصیلوں میں 21فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔سیلاب کی زد میں آنے والے علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں جاری، صورتحال انڈر کنٹرول ہے۔دریائے سندھ اور چناب کے قریبی علاقوں میں ریسکیواہلکار کشتیوں میں پیٹرولنگ کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ عوام کی مدد کے لئے میدان عمل میں ہے اوردریائی مواضعات سے لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button