ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے، یو سی 17 شیرانوالہ، شاہدرہ جیا موسیٰ، 25 نمبر سٹاپ ونڈالہ بازار صفائی، بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی تجاوزات کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل راوی زون کے مختلف مقامات کے دورے کیے. انہوں نے یو سی 17 شیرانوالہ ڈویلپمنٹ پلان، شاہدرہ جیا موسیٰ، 25 نمبر سٹاپ ونڈالہ بازار صفائی، بادامی باغ فروٹ و سبزی منڈی تجاوزات کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بادامی باغ، شیرانوالہ گیٹ یو سی 17 میں دو گلیوں میں ترقیاتی کام کا معائنہ کیا. اس موقع پر سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. انہوں نے ترقیاتی کام میں شفافیت کام و کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلیوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کے لئے تعمیر کے ساتھ ساتھ لٹکتی ہوئی تاروں کو منظم انداز میں سمیٹا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلیوں کی تعمیر اور نکھار میں کوئی کسر نہ رہنے دی جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شاہدرہ میں جیا موسیٰ، 25 نمبر سٹاپ ونڈالہ بازار میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفائی آپریشن میں مربوط حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی میکانزم میں بہتری کے لئے کاوشیں جاری رکھی جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا بھی دورہ کیا اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے سڑک کنارے کھڑی ریڑھیوں کو منظم انداز میں لگوایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لئے جو عارضی و مستقل تجاوزات قائم ہیں، ان کا خاتمہ کیا جائے. ڈی سی لاہور نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کے نزد سیوریج کے ناقص انتظامات پر واسا حکام کو تنبیہ فی الفور سیوریج نظام کی بہتری کی ہدایت کی. سبزی و فروٹ منڈی میں سیوریج لائنز بچھانے کا عمل آئندہ چند ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ سیوریج کے خراب پوائنٹس کی فی الفور نشاندہی کر کے انہیں ٹھیک کروایا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین کی تکمیل کے لئے کاوشیں جاری ہیں.

جواب دیں

Back to top button