ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایم این اے ملک سیف کھوکھر کے ہمراہ جان محمد روڈ کا دورہ،فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری ڈویلپمنٹ کے کاموں کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سینئر راہنما و ممبر قومی اسمبلی، صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف کھوکھر کے ہمراہ جان محمد روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ ایل ڈی اے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر جان محمد روڈ کی ڈویلپمنٹ کر رہا ہے۔عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار جان محمد روڈ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت واک ویز، رین واٹر ویل اور سڑک کی تعمیر کی جائے گی،1.5 کلومیٹر پر محیط سڑک کے حصے کی ڈویلپمنٹ سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جان محمد روڈ پر مجوزہ پلان کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر جوہر ٹاؤن کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایف ٹی سی میں جاری ڈویلپمنٹ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایف ٹی سی کے اطراف تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button