کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور۔نیشنل انسٹیٹیوٹ مینیجمنٹ کراچی حکومت پاکستان کے تربیتی افسران کیساتھ بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ نیشنل انسٹیٹیٹیوٹ مینیجمنٹ کے تحت مڈ کیریر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء 34افسران کو کمشنر لاہور نےخوش آمدید کہا۔تعارفی سیشن منعقد ہوا۔
کمشنر لاہور نے لاہور سطح پر تمام محکموں کے درمیان رابطہ کار میکانزم و ورکنگ بارے آگاہ کیا۔کمشنرلاہور نے پنجاب حکومت کے شہری خدمات فراہمی کے نئے پروگرامز پر روشنی ڈالی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے کارکردگی رپورٹ لیتی ہیں۔تربیتی افسران کو ستھرا پنجاب۔پرائس چیکنگ۔سموگ۔کےپی آئیز۔سوشو اکنامک رجسٹریشن۔مون سون انتظامات پر اور صفائی کارکردگی و چیلنجز اور واسا کے نئے اہداف پر تفصیلا آگاہ کیا گیا۔ایم سی ایم سی افسران کو پرائیویٹ و ریگولر ہاوسنگ سوسائیٹیز اور ون ون ونڈو خدمات فراہمی بارے آگاہ کیا گیا۔کمشنر لاہورنے کہا کہ لاہور امسال مون سون میں 360ایم ایم ریکارڈ بارش ہوئی۔بہترین انتظامات کے باعث کامیاب نکاسیئ آب آپریشن رہا۔کمشنر لاہور نے نیشنل انسٹیٹیوٹ مینیجمنٹ کے سینیر افسران کو شیلڈز بھی پیش کی.اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان سمیت ایل ڈی ے۔واسا۔ایم سی ایل۔سی اینڈ ڈبلیو۔پی ایچ اے افسران نے شرکت کی.