شہر میں گردکو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ ماحولیات سخت کاروائیاں شروع کررہا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ٹریفک رکاوٹ/ تجاوزات۔ایئر کوالٹی /فیوجیٹو ڈسٹ/شہری مسائل کے حوالے سے لاہور کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 25اکتوبرسے بغیر کور ریت مٹی لیجانے والی گاڑیوں اور ٹرالیوں کے شہر میں داخلے پرمکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔گرد کو کنٹرول کرنے کیلئے سرکاری اور نجی کنسٹرکشن سائٹس کو ماحولیات ایس او پیز کیمطابق چیک کیا جائیگا۔اجلاس میں ٹیپا نے شہر میں قائم ٹریفک پائلٹ کیمپس کے ایریاز میں ٹریفک انٹروینںشنز و انجینیرنگ پر بھی آگاہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شہر کے 13پوائنٹس پر کیمپس فعال ہوگئے ہیں۔کیمپس میں اہلکار اوقات مطابق ڈیوٹی کررہے ہیں۔پوائنٹ کےمطابق اوقات مقررکیے گئے ہیں۔لیپارک کمپنی کیمپس ایریا کے قریب پارکنگ کیلئے سروے کررہی ہے۔متبال پارکنگ تجویز کریگی۔انہوں نے کہا کہ داتا دربار۔اردو بازار۔سبزی منڈی۔رام گڑھ۔عابد مارکیٹ۔چبرجی ۔ریلوے اسٹیشن۔کوتوالی۔نواں کوٹ۔گرین ٹاون۔ کاہنہ بزار۔بھٹہ چوک پر کیمپس فعال ہوئے ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کیمپس میں موجود اہلکار ٹریفک رکاوٹ اور سڑک یا چوک پر تجاوزات کو ختم کریں گے۔ ماحولیات کی ٹیم پوائنٹس ایریا میں مختلف اوقات میں اییئر کوالٹی کو نوٹ کررہی ہے۔شہر میں ایئر کوالٹی ڈیٹا تجزیہ کے بعد مستقل حکمت عملی وضع کی جائیگی ۔ اس کے ساتھ کیمپس میں موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو اچانک اور متفرق طریقے سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔ایڈیشنل کمشنرعبدالسلام عارف۔ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین۔چیف انجینر ٹیپا اقرار حسین۔ٹریفک پولیس۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور سی ایم روڈمیپ ٹیم افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button