سیالکوٹ اور نارووال میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی صفائی کے نظام کو آؤٹ سورس کردیا گیا

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بورڈ آف ریونیو پنجاب چودھری طارق سبحانی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہات میں صفائی کے لئے مستقل بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا گیا، ضلع سیالکوٹ اور نارووال میں سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی صفائی کے نظام کو آؤٹ سورس کردیا گیا اور آئندہ دو ہفتوں میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کو نسل کی بجائے صفائی ستھرائی ایس ڈبلیو ایم سی کی نگرانی میں شروع کردی جائے گی اس سلسلہ میں کنٹریکٹر کو کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لینے کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین ، سی او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز، سی او ضلع کونسل فدا میر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمر امجد بیگ بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button