پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قیام،محمد اجمل بھٹی سیکرٹری تعینات

پرائس کنٹرول کیلئے پنجاب میں نیا ادارہ قائم کردیا گیا ،گریڈ 20 کے اجمل بھٹی کو سیکرٹری محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کردیا گیا ہے

۔محمد اجمل بھٹی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو چیف سیکرٹری حکومت پنجاب کی جانب سے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سربراہ کے طور پر فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے، کوالٹی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کےلئے نیا محکمہ (کموڈیز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ )قائم کر دیا ہےپنجاب میں حکومتوں کےلئے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قلت پر قابو پانا اور قیمتوں کو کنٹرول کرنا ایک بڑا چیلج رہا ہے موجودہ حکومت نے پنجاب میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء ضروریہ کی قلت اور قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لئے مذکورہ محکمہ قائم کیا ہے ۔اس ضمن میں جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کموڈیز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو زراعت ، خوراک اور انڈسٹریز اینڈ کامرس کے ذیلی شعبوں کے انضمام سے بنایا گیا ہے۔نئے محکمے کے نیچے ایک خود مختار ادارہ اور پانچ اٹیچ ڈیپارٹمنٹ قائم کئے گئے ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق

پنجاب حکومت نے پنجاب فوڈ اتھارٹی،ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ کو ریگولیٹری اتھارٹی کموڈیز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کر دیا ہے۔جبکہ اٹیچ ڈیپارٹمنٹس میں ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز ، ڈی جی فوڈ، کین کمشنر پنجاب،ڈائریکٹر آف ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ ، ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکٹنگ شامل ہیں۔

کموڈیز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو گندم کی خریداری اور سٹوریج، گندم کی ٹرانسپورٹیشن ، ریلیز اور گندم خریداری کےلئے بنکوں سے قرض کے معاملات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اسی طرح فلور ملز اور شوگر ملز کی ریگولرازیشن ،فوڈ کی ہائی جین کوالٹی کو بہتر بنانا بھی کموڈیز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہو گی۔

اب کموڈیز منیجمنٹ اینڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اوورچارجنگ کرنے والوں ، کھانے پینے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں ، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرئے گا جس کے لئے

رولز آف بزنس میں ترمیم کر کے نئے محکمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button