لینڈ ریفارمز بل کی کابینہ سے منظوری موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے، معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ

معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے کہا ہے کہ لینڈ ریفارمز بل کی کابینہ سے منظوری موجودہ حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے اور اس کا سہرا یقینا وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو جاتا ہے جنہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی جماعتوں کو اس دیرینہ مسلہ کے حل کیلئے اتفاق رائے پر راضی کر لیا۔ گلگت بلتستان میں زمین کی ملکیت پر عوام کا حق تسلیم کرنے اور قابل تقسیم اراضی کو مساوی حقوق کی فراہمی سے نہ صرف زرعی پیداوارمیں اضافہ ہوگا بلکہ خطہ غذائی تحفظ اور خودکفالت کی جانب گامزن ہوگا۔ لینڈ ریفارمز کے حوالے سے قانونی اور پالیسی فریم ورک مرتب کرنے سے لینڈ مافیا سمیت قابض عناصر کو قانون کے دائرے میں لایا جائیگا اور ہزاروں کنال اراضی کو قابل کاشت بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ ریفارمز بل کے حوالے سے سابقہ حکومتیں اتفاق رائے پیدا کرنے اور عوامی تحفظات و خدشات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی لیکن وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے اس حل طلب مسلہ پر اتفاق رائے سے عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔

معاون خصوصی ایریگیشن و واٹر مبیجمنٹ نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ یہ بل جب اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا تو تمام سیاسی جماعتیں عوامی مفادات کو مقدم رکھیں گی اور اس اہم بل کو منفی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان وہ پہلا صوبہ ہے جہاں لینڈ ریفارمز کے زریعے عوام کو وسائل پر اختیار دیا جا رہا ہے اور تمام اراضی پر سو فیصد عوامی ملکیت تسلیم کی گئی ہے۔ لینڈ ریفارمز پر عملدر آمد سے خالصہ سرکار کا خاتمہ ہوگا اور تمام اضلاع میں زمینوں کی ملکیت کے حوالے سے یکساں قانون و ضوابط ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button