ڈی سی لاہور نے ہربنس پورہ، وسن پورہ، گجرپوہ میں صفائی و ڈینگی و تجاوزات کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو ہربنس پورہ سے تجاوزات فی الفور کلئیر کروانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو وارننگز دی جائیں اور وارننگز کے باوجود بھی اگر تجاوزات قائم ہوں تو سخت ایکشن لیا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ دکانوں، کریانہ سٹوروں کے باہر کوئی بھی مواد نہ پڑا ہو جو تجاوزات کا باعث بنے. انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کے لئے سڑک کنارے کار پارکنگ نہ ہونے دی جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ کا دورہ کیا اور سکول میں بچوں کی سہولت کے لئے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا. سکول پرنسپل نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کو کمپیوٹر لیب میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپیوٹر لیب کے قیام کا مقصد سکول کا ہر بچہ اس سے استفادہ حاصل کر سکے. ڈی سی لاہور نے سکول انتظامیہ کو بچوں کے لئے کمپیوٹر اور دیگر سہولیات کو کارآمد بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم دے کر انہیں جدید تعلیم سے آگاہ رکھا جائے. انہوں نے کہا کہ ہر بچہ اس ملک کے مستقبل کا معمار ہے ان مستقبل کے معماروں کی صحیح خطوط پر مکمل تربیت کی ضرورت ہے.اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کو گجر پورہ میں جانوروں کے انخلاء سے متعلق بھی بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری علاقوں سے جانوروں کے انخلاء کے لئے کارروائیاں جاری ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے صفائی ستھرائی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی اور سی ای او ہیلتھ کو فیلڈ میں موجود ڈینگی ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں اور ڈینگی ورکرز کی فیلڈ میں بروقت حاضری یقینی بنائی جائے. سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار، سی او ایل ڈبلیو ایم سی، سی ای او ہیلتھ و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری شکایت کی صورت میں ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست رابطہ کریں۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






