*نوبل انعام 2024 اورجاپان کے با ضمیر توشییوکی میماکی*

جاپان کے توشییوکی میماکی، جو جاپان کے ایٹمی بم کے متاثرین کی تنظیم (Nihon Hidankyo) کے شریک صدر ہیں انھیں 2024 کا نوبل امن انعام دیا جا رہا ہے۔

لیکن باضمیر میماکی نے غزہ کے بچوں کی حالت کا موازنہ ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹمی بم حملوں کے بعد جاپانی بچوں سے کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نوبل انعام ملنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں زخمی بچوں کو ان کے والدین گود میں لیے ہوئے ہیں، جو بالکل ویسا ہی منظر پیش کرتا ہے جیسے جاپان میں 80 سال پہلے تھا، جب جاپانی بچوں نے اپنے والدین کو بمباری میں کھو دیا تھا۔

میماکی نے غزہ میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور دونوں خطوں میں تباہ کن واقعات کے درمیان مماثلتیں بیان کیں۔

(ناگاساکی میں امریکہ نے 21,000 ٹن ٹی این ٹی ایکسپلوسو کے برابر کا ایٹم بم پھینکا تھا، جبکہ اسرائیل نے غزہ میں 82,000 ٹن ایکپلوسو کی بمباری کر چکا ہے۔ )

جواب دیں

Back to top button