گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سینٹری سیوریج سسٹم گلگت سٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کاتیسرا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی سربراہی میں اے سی ایس کے آفسں میں منعقد ہوا۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت حسین نے پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر اس میگا منصوبے کے کام میں سست رفتاری پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔کنٹریکٹر نے جو نیا ورکنگ پلان دیا تھا اس کے مطابق 40 دنوں میں جو کام کرنا تھا اس پر عمل ہوا ہے نہ ہی پراپر لیبر ڈپلائی کر کے ورکنگ پلان کے مطابق پراگریس ہوئی ہے۔ ریوائز ورک پلان کے مطابق پراگرس بہت ہی سست روی کا شکار یے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے سختی سے ہدایا ت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹر 15 دنوں میں پراپر لیبر ڈپلائی کرکے پراگریس میں تیزی لائے،تاکہ عوام کی آمدورفت میں جو مسائل ہیں ان میں کمی واقع ہو اور عوامی نوعیت کے اس اہم پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جا سکے،بصورت دیگر کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی،اور پراجیکٹ ڈائریکٹر روزانہ کی بنیاد پر پراگریس کو مانیٹر کرے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے عباس علی خان و دیگر آفسران، اور این ایل سی حکام سمیت تمام سٹیک ہولڈرز موجود تھے۔