ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سی ایم پی ونگ کی ری سٹرکچرنگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں بارے ٹھوس میکانزم بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے متعلق شہریوں کی شکایات کو حل کرنے کا ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپرول کے میکانزم میں ریفارمز لانے پر فوری کام شروع کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ہد ایت کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی اپرول پراسسس کو ڈیجیٹل کیا جائے۔غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کی تعمیرات روکنے اور مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم پر کام شروع کیا جائے۔ پرائیویٹ سکیموں کی اوورسلینگ کی روک تھام اور مانیٹرنگ کے لیے ٹھوس میکانزم بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کو چند روز میں میکانزم پیش کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت بزنس کمیونٹی کی سہولت کے ساتھ ساتھ ٹرانسپرنسی کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی،ڈائریکٹر شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اسداللہ چیمہ،ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ محمد نفیس اور میٹرو پولیٹن پلاننگ کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔






