لاہور شہر کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ڈی سی لاہور فیلڈ میں متحرک،تحصیل شالیمار کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہربنس پورہ موڑ پر صفائی و تجاوزات و پارکنگ اقدامات کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہر گلی اور محلے میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز فیلڈ میں متحرک رہیں. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات کیں کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر مینیوئل سویپنگ اور مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری رکھیں. انہوں نے کہا کہ سی او ایل ڈبلیو ایم سی تین شفٹس میں ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے زونل افسران کو قائم تجاوزات کو فی الفور ہٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے. انہوں نے کہا کہ تجاوزات پھیلانے والوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہ دی جائے اور سروس لین اور سڑک کے دونوں میں اطراف میں گاڑیاں پارک نہ ہونے دی جائیں اور ٹریفک کے بہاؤ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آنے دیں.اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر سے جانوروں کے انخلاء کا عمل جاری ہے اور دورانِ کارروائیوں کے 21 جانور تحویل میں لئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ شہر سے جانوروں کے انخلاء کا مقصد پاک و صاف ماحول کی فراہمی ہے. ڈی سی لاہور نے چائنہ اسکیم میں ایک خالی پلاٹ کا معائنہ کیا اور سی او ایم سی ایل کو ہدایت کی کہ خالی پلاٹ کو صاف کروا کر بچوں کے لئے پلے ایریا تشکیل دیا جائے. انہوں نے کہا کہ شہری بھی اوپن پلاٹس میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور کہا کہ شہر میں غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس نہ ہوں اور ختم کروائی جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے واسا نمائندگان سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ واسا حکام پانی کے مسائل اور سیوریج سسٹم پر خصوصی فوکس کریں. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ، سی او ایل ڈبلیو ایم و واسا اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

جواب دیں

Back to top button