چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر تمام فیلڈ ورکرز اور آفسران کو خراج تحسین پیش کیا-

سی ڈی اے کے تمام فیلڈ ورکرز ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد سمیت ملک بھر کا نام روشن کرنے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام ونگز کے مثالی رابطے اور باہمی تعاون سے شنگھائی تعاون تنظیم کے بہترین انعقاد کو ممکن بنانے میں کامیاب ہوئے۔تمام افسران اور فیلڈ ورکرز نے جس جان فشانی سے کام کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔

اسلام آبادکی عزت اور خوبصورتی کے لئے تن، من دھن کی قربانی لگانے کے لئے کام کیا گیا۔اللہ نے ہم سب کی عزت رکھی اور سی ڈی اے کا نام ایک بہترین یونٹ کے طور پر ابھرا۔بہترین کام کے باعث سی ڈی اے کی نیک نامی اور امیج میں نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھرمیں اضافہ ہوا۔ہمارے تمام افسران اور متعلقہ ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

Back to top button