کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے چلڈرن ہسپتال جھنگ روڑ میں چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے لئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

کمشنر فیصل آباد نےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف آفیسر ضلع کونسل کو ہلال احمر ہسپتال میں قائم چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کی طرز کا سنٹر چلڈرن ہسپتال میں قائم کرنے کا ہدف دے دیا۔انھوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ پر غیر ضروری اخراجات نہیں ہونے چاہیں۔

چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے ساتھ پیشنٹ فسلیٹیشن کا کام بھی مکمل کریں۔دستیاب وسائل اور فنڈز کو دانشمندی سے بروئے کار لاکر زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد چائلڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کو تیزی سے مکمل کرائیں۔بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ،چلڈرن ہسپتال انتظامیہ کو متحرک کریں۔

جواب دیں

Back to top button