دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ کے سات رکنی وفد نےلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کو ایل ڈی اے آمد پر خوش آمدید کہا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کے شرکاء کو ایل ڈی اے کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں ایل ڈی اے میں ریفارمز کر رہے ہیں۔ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنانے کے لیے آئی ٹی بیسڈ ریفارمز کر رہے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفد کو ماسٹر پلان،پراپرٹی مینجمنٹ، مانیٹرنگ، ٹاؤن پلاننگ، لینڈیوز رولز،بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز بارے بریفنگ دی۔وفد کو پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں، سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور میگا پراجیکٹس بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کو ایل ڈی اے میں جاری ریکارڈ کی سفٹنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کی اوورسلینگ اور ڈویلپمنٹ کی مانیٹرنگ کے میکانزم بارے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔وفد کی جانب سے ڈویلپمنٹ سیکٹر میں ایسکرو اکاؤنٹ متعارف کرانے، مینجمنٹ آف ہاؤسنگ سکیمز، ڈویلپمنٹ چارجز و دیگر بارے تجاویز دی گئیں۔دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ اپنے دورے کی روشنی میں ایل ڈی اے کی ورکنگ میں بہتری بارے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ بہترین کام کر رہا، ان کے تجربات سے مستفید ہونگے۔ دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو سے ایل ڈی اے کو مختلف شعبوں میں تکنیکی معاونت مل رہی ہے۔ڈی ایل ڈی کی معاونت سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں جاری ٹرینڈز کو اپنایا جائے گا۔ بعدازاں وفد نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور پراپرٹی ٹرانسفر سیل کا بھی دورہ کیا۔وفد نے آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کے پراسس کو سراہا۔دورے کے اختتام پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے وفد کو سووئنیر پیش کیا۔واضح رہے کہ رواں سال وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ کے درمیان ایم او یو کیا گیا تھا۔وفد میں دبئی لینڈ ڈویلپمنٹ اور ایمریٹس رئیل اسٹیٹ سلوشنز(ERES) کے نمائندگان شامل تھے۔اجلاس میں ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے، چیف آئی ٹی آفیسر، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر لا اور سینئر لیگل ایڈوائزر نے شرکت کی۔






