چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیرینہ چوک اور F-8 انٹرچینج (پی ٹی سی ایل چوک) کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا. جس میں سی ڈی اے کے متعلقہ ممبران سمیت مختلف شعبوں کے سنئیر افسران اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی.اجلاس کو بریف کیا گیا کہ دونوں انٹرچینجز کے لئے ابتدائی سروے مکمل کئے جاچکے ہیں اور ان انٹرچینجز کی سائٹس میں آنے والی سروسز لائنز کی منتقلی پر تیزی سے کام جاری ہے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کی طرف سے دی گئی ھدایت اور ڈیڈ لائن کی پابندیوں پر عمل پیرا ھونے پر زور دیا۔

چئیرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ دونوں منصوبوں کو مؤثر طریقے سے اور بغیر کسی تاخیر کے تعمیر کیا جانا چاہئے. انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ تمام کام بشمول پائل ٹیسٹ، شیڈول اور اعلیٰ معیار کے مطابق ہوں. ان انٹرچینجز کی بروقت تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے تمام متعلقہ اداروں جیسے آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسلام آباد پولیس کے سیف سٹی پروجیکٹ کی لائنز اور سروسز کی جلد منتقلی کے لئے موئثر رابطے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ سروسز لائنز کی منتقلی کے بعدمنصوبوں کو جلد شروع کیا جا سکے۔چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبوں میں ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا. انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدگی سے ان منصوبوں کا دورہ کریں گے اور ان منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیں گے. اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تاخیر کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا.واضح رہے سی ڈی اے ان اہم منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ شہریوں کو اعلیٰ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button