اس حوالے سے چیف سیکریٹری آفس گلگت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزراء راجہ ناصر علی خان، عبدالحمید خان،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل،کمشنر گلگت کمال خان،ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے شجاع عالم،ڈائریکٹر ای پی اے شہزاد حسین شگری،ویسٹ منیجمنٹ،پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور نیسلے پاکستان کے حکام و دیگر شریک تھے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے نیسلے منیجمنٹ کی ملاقات میں گلگت بلتستان میں ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا،سٹی پارک گلگت میں ری سائیکل پلاسٹک سے تیار کردہ بنچ اور ڈبے نصب کرنے،ہنزہ میں GBWMC کے ذریعے ری سائیکلر کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرنے، سکردو میں اپنے منصوبے کا آغاز کرنے اور اسکولوں میں بچوں کے لیئے نیوٹریشن لائبریری کے قیام کے علاؤہ دیگر پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔