کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اضلاع سے زیرو ویسٹ پر کام اور آوٹ سورسنگ لانچنگ تفصیلات طلب کر لیں

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی و زیرویسٹ سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کیلئے تحصیلوں کی آوٹ سورسنگ پر بریفنگ دی گئی۔اضلاع نے ستھرا پنجاب کے تحت ویسٹبنز۔ کنٹینرز۔ مشینری دستیابی۔افرادی وسائل فراہمی پر مکمل بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے اضلاع سے زیر ویسٹ پر کام اور آوٹ سورسنگ لانچنگ تفصیلات طلب کر لیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف۔سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا نے شرکت کی ۔ڈی سی ز نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے اضلاع ایل ڈبلیو ایم سی سے بھی رابطہ میں ہیں۔صفائی آوٹ سورسنگ کو جلد مکمل کررہے ہیں۔۔۔وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح صفائی اور ستھرا پنجاب پروگرام ہیں۔ ستھرا پنجاب کے تحت عارضی کلیکشن پوائنٹس ۔ڈمپنگ سائٹس کو بھی بہترین طریقے سے بنایا جائے۔کمشنر لاہور کو بریفنگ میں آگہ کیا گیا ضلعی سطح پر اے ڈی ایل جی فوکل پرسن ہونگے۔ ڈی سی نے مانیٹرنگ میکنزم وضع کرلیا ہے۔زیروویسٹ صفائی کیلیے شیخوپورہ نے 407 ،ننکانہ 372 و قصور نے 236 پوائنٹس شناخت کیے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button