خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورننس کی جانب اہم قدم، وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے لائیو سٹاک منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ لائیو سٹاک دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اسے جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلٰی سہیل آفریدی نے اس موقع پر مزید کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے اور انہیں بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ایل ایم آئی ایس سے لائیو سٹاک سروس ڈیلیوری میں شفافیت، جوابدہی اور بہتر گورننس یقینی ہوگی۔ ایل ایم آئی ایس لائیو سٹاک سیکٹر میں اصلاحات کے نئے دور کا آغاز ہے۔ایل ایم آئی ایس کے تحت ٹول فری لائیو سٹاک ہیلپ لائن قائم ہوگی، کسان براہ راست ماہرین سے رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مویشیوں کی ویکسینیشن، علاج اور افزائش نسل کی سروسز کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی۔ایل ایم آئی ایس سے لائیو سٹاک سروس ڈیلیوری مرکزی ڈیجیٹل نظام سے منسلک ہو گئی۔کسان، ویٹرنری اسپتال، موبائل کلینکس اور فیلڈ اسٹاف ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر یکجا ہوگئے۔ پہلی بار جیو ٹیگڈ فارمر اور لائیو سٹاک کا ڈیٹا بیس تیار ہوگا۔ نسل، عمر اور جنس پر مبنی ریکارڈ اور ادویات و ویکسین کی خریداری کی نگرانی ڈیجیٹل ہوگی ۔جانوروں کی شناخت QR کوڈ کے ذریعے ہوگی، بیماریوں کی نشاندہی کے لیے ریئل ٹائم نگرانی کا نظام فعال ہوگا۔
Read Next
24 گھنٹے ago
محمد سہیل آفریدی نے پشاور رنگ روڈ کے ہزار خوانی انٹر سیکشن پر 6 لینز پر مشتمل اوور پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
1 دن ago
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے فول پروف انتظامات
2 دن ago
خیبرپختونخوا بجٹ 2026-27 میں محکمہ بلدیات کابجٹ 56 ارب سے بڑھا کر 90 ارب کر دیا گیا،کم از کم اجرت 45 ہزار مقرر
2 دن ago
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لئے صرف سات فیصد مختص کرنا غریب ملازمین ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
3 دن ago
خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل پولیسنگ کے نئے دور کا آغاز!
Related Articles
ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا کے اجلاس میں 26 ارب روپے سے زائد مالیت کے 8 منصوبوں کی منظوری
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
4 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
4 دن ago



