ایل ڈبلیو ایم سی کا نشتر ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، شہر بھر میں زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز کے تحت سکریپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بابر صاحب دین

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے کونے کونے کو چمکانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں لاہور کے مضافاتی علاقوں میں بھی متحرک ہے۔ ویسٹ فری لاہور اقدامات کے تحت نشتر ٹاؤن میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیوی مشینری کی مدد سے اوپن ہیپس کو کلیئر کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ دیہی یونین کونسلز میں لوڈریز اور ٹریکٹر ٹرالیز کی مدد سے خصوصی اوپن پلاٹس کی کلیئرنس ایکٹیویٹی کی جارہی ہے۔ شہر بھر میں زیرو ویسٹ ایکٹیویٹیز کے تحت سکریپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شاداب کالونی، کاہنہ، گجومتہ میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ جاری ہے۔مزید برآں فیروز پور روڈ،جیل روڈ پر دن اور رات کی شفٹ میں مکینکل واشنگ اور سویپنگ یقینی بنائی جا رہی ہے ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔تمام ٹاؤن منیجرز کو فیلڈ میں خود موجود رہ کر صفائی آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کچرا اور ملبہ اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button