ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر (ون ونڈو سیل)کادورہ کیااور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئی یومیہ درخواستوں کا جائزہ لیااور این او سی، کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے لیے آئے شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے آئی درخواستوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایات دیتے کہاکہ سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کو 48 گھنٹوں میں یقنینی بنایا جائے۔ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو موصول کی گئی یومیہ سفٹڈ اور نان سفٹڈ فائلوں بارے بریفنگ دی اوربتایاکہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ابھی تک آن لائن 1197 درخواستیں موصول کی جا چکی ہے۔چالان جمع کرانے والے 483 افراد کے بلڈنگ پلان جاری کیے جا چکے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کمرشل املاک کی نقشوں کی منظوری پر رپورٹ طلب کر لی اورچیف ٹاؤن پلانرز کو کمرشل نقشوں کی پراگریس بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ رہائشی نقشوں کی آن لائن منظوری کے ساتھ ساتھ کمرشل نقشوں کی منظوری کے پراسس کو آسان بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ شہری اب گھر بیٹھے ایل ڈی اے کی موبائل ایپ اور ویب سائٹ سے رہائشی بلڈنگ پلان منظور کرا سکتے ہیں۔اس موقع پرچیف ٹاؤن پلانر ون اسدلزمان، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔