ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پر قائم ٹاؤن پلاننگ اینڈ انفورسمنٹ فیلڈ کیمپ کا دورہ

ایل ڈی اے کی شہر بھرمیں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیصل ٹاؤن مین بلیوارڈ پر قائم ٹاؤن پلاننگ اینڈ انفورسمنٹ فیلڈ کیمپ کا دورہ کیااور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 7 روز میں فیصل ٹاؤن میں 145 املاک کو سربمہر کیا گیاہے۔غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے فیلڈ کیمپ پر تعینات عملے سے ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں پہلے مرحلے میں 12 اہم مقامات پر فیلڈ کیمپ قائم لگائے جا رہے ہیں۔

شہر کے مصروف ترین مقامات پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیمپس لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ لبرٹی چوک، ابوالصفہانی روڈ فیصل ٹاؤن، شادمان، گلشن راوی، سبزہ زار ،وحدت روڈ، واپڈا ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن ، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، جوبلی ٹاؤن، ڈیفنس روڈ اور فیروز پور روڈ پر بھی فیلڈ کیمپ قائم لگائےجا رہے ہیں۔چیف ٹاؤن پلانر ون اسدالزمان نےڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کو فیلڈ سرگرمیوں بارے بریفنگ دی اوربتایاکہ ایل ڈی اے فیلڈ کیمپس میں شہریوں کو کمرشلائزیشن بارے تمام معلومات فراہم کر رہے ہیں۔غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر جرمانے، نوٹسز اور دیگر سرگرمیاں فیلڈ کیمپ سے کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button