ڈی سی لاہور سیدموسیٰ رضا کی زیر صدارت عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اجلاس،سی ای او ہیلتھ کی بریفنگ

ڈی سی لاہور سیدموسیٰ رضا کی زیر صدارت عالمی پولیو ڈے کے موقع پر اجلاس ہوا. اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، یو سی ایم اوز، ایریا انچارجز و دیگر نے شرکت کی. سی ای او ہیتلھ نے ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی. سی ای او ہیلتھ نے فیلڈ ورکرز کی کارکردگی و تفصیلات سے آگاہ کیا. پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات اور جی پی ایس سسٹم کے نفاز پر اظہارِ تشکر کیا گیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پولیو ورکرز کے جذبے، لگن اور محنت سے کام کرنے کو سراہا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ورکرز کی بھر پور محنت اور کام کے سبب پولیو سے چھٹکارا قومی سطح تک فلاح کا باعث بن جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز کی اسی توجہ اور جذبے سے جاری پولیو سرگرمیوں کے باعث ہم جلد پولیو سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور میں انوائرمینٹل سیمپلز پازیٹو تھے اس اعتبار سے پولیو اہم مسئلہ ہے اس لیے پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ یو سی ایم اوز اور فیلڈ ورکرز کو خلوص نیت سے اور ذمہ دارانہ انداز میں کام کریں اور یو سی ایم اوز نے کسی ایک گھر یا ایک بچہ بغیر پولیو قطرے پلائے نہیں چھوڑنا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پولیو فیلڈ ٹیموں کو پولیو پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ ڈیجٹل ٹیکنالوجی تمام فیلڈ ورکرز کو فراہم کرنے کا مشن ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب ہوگا تو ہمارے پاس ثبوت موجود ہوں گے. انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی ایچ اوز اور یو سی ایم اوز کی کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے اور ہم سب نے پولیو کے خاتمے کے لئے بطورِ ٹیم ورک کام کرنا ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز کسی بھی قسم کے تعاون کے لئے سی او ہیلتھ سے رابطہ کریں.ڈی سی لاہور نے تمام ورکرز کو آیندہ بھی پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی. ڈی سی لاہور نے اجلاس میں شریک شرکاء کے مسائل سنے اور سی او ہیلتھ کو ان کے مسائل کے حل کی ہدایات جاری کیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button