وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ان کے رہائش گاہ جاتی امرا ء رائیونڈ میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ماضی میں پنجاب حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے شعبہ صحت کی بہتری میں بھرپور تعاون کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ہر مشکل وقت میں گلگت بلتستان حکومت کیساتھ تعاون کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریجنل ہسپتال چلاس اور ریجنل ہسپتال سکردو میں 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین کی رقم درکار ہے اور گلگت میں پنجاب حکومت کے تعاون تعمیر کئے جانے والا شہید سیف الرحمن ہسپتال میں بھی ایم آر آئی مشین نصب کی ضرورت ہے اور سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی حکومت میں گلگت بلتستان کیلئے منظور کئے جانے والے 50 بیڈڈ امراض قلب ہسپتال گلگت میں اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی بھی درکار ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیکل اور نرسنگ کالج کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت سے درخواست ہے کہ میڈیکل کالجوں اور جنرل نرسنگ کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ماضی کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پر چلاس اور سکردو ہسپتال کیلئے 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے 1.5 بلین گرانٹ فراہم کرنے اور شہید سیف الرحمن ہسپتال کیلئے بھی ایم ار آئی مشین پنجاب حکومت کی جانب سے دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ آفیسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امراض قلب ہسپتال کیلئے اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی کے بھی احکامات دیئے اور کہا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کیلئے MBBSکے 20اور BDS کے 10 سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گاجبکہ BSN اور MSN نرسنگ میں 100سیٹوں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موقع پر تمام ہدایات پر عملدرآمد کرے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے کہاکہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا گلگت بلتستان کے عوام سے محبت ہے۔ صوبائی حکومت کو تمام شعبوں میں تعاون فراہم کریں گے۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ صوبائی وزیر انجینئر محمد انور، سپیشل کوارڈینٹر یاسر تابان اور صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق بھی موجود تھے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد پی ایچ کیو ہسپتال 800بیڈ کا ہوگا جو صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال ہوگا،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
9 گھنٹے ago
ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی زیر صدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس
9 گھنٹے ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی چئیرمین این ایچ اے سے ملاقات، گلگت سکردو روڈ کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیرقلعہ میں ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر، کھرمنگ، روندو، یاسین، گوریکوٹ، داریل اور تانگیر کے 30بیڈ ہسپتالوں کی تاخیر کا نوٹس لے لیا
Related Articles
ترقیاتی بجٹ کا معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال یقینی بنایا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
4 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 میگاواٹ کارگاہ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا،میڈیا سے گفتگو
4 دن ago
گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں،وزیر اعلٰی حاجی گلبر خان
5 دن ago