وزیر خزانہ پنجاب مجتبٰی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے آخر تک بلدیاتی انتخابات کروانے کے قابل ہو جائیں گے۔قانون سازی ہو رہی ہے نئی حلقہ بندیاں بھی جلد ہو جائیں گی وہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی سٹاف یونین و مسلم لیگ لیبر ونگ ایم سی ایل کی تقریب حلف برادری سے خطاب کر رہے تھے۔ٹاؤن ہال میں ایم سی ایل ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیورو کریٹس اس طرح سے عوام کے لیے اپنے دفتروں کے دروازے نہیں کھولے سکتے جس طرح عوامی نمائندے کرتے ہیں۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ملازمین کے جائز مطالبات صرف سنے ہی نہیں جائیں گے بلکہ انہیں حل بھی کیا جائے گا
پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخ ہےکہ ہم جب بھی آ ئے ہم نے بلدیاتی انتخابات کروائے ۔قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایات پر بلدیات کے نئے قانون پرکام کر رہے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کے تحت لاہور کی نو تحصیلیں بنا دی گئی ہیں۔

بلدیات کے وزیر کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کی تشکیل شدہ کمیٹی ایکٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
نئے ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔نئی حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں اگلے سال کے اخیر تک ہم اس قابل ہو جائیں گے بلدیاتی انتخابات کروا سکیں ۔انھوں نے کہا کہ یونینز کی تشکیل کا مقصد ملازمین کے مسائل حل کروانا ہے
امید ہے کہ ٹکا خان گروپ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے مسائل حل کروائے گا۔تقریب سے منیر ٹکا خان،صوفی ریاض الدین، شیخ مقصود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔






