امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے سفیر فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (اے ایف سی پی) کے تحت تین لاکھ پچاس ہزار ڈالرز گرانٹ کی کامیاب تکمیل کا جشن منایا، جس نے تاریخی فریئر ہال کی خوبصورتی کو اصل شکل میں بحال کیا ہے۔ کراچی کے مرکز میں واقع اس تاریخی و بے مثال عمارت کو دوبارہ مضبوط کیا گیا ہے تاکہ شہر کی فنکار اور ثقافتی برادری سمیت عوام الناس کو ایک متحرک مرکز کے طور پر خدمات فراہم کرتی رہے اور یہاں تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کا پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا جاتا رہے۔امریکی حکومت ایسے منصوبوں میں تعاون پر فخر محسوس کرتی ہے جو ثقافتی ورثوں کی حفاظت کے ساتھ ہمیں متحد رکھنے کے لیے باہمی روابط کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

اس تقریب کی خوبصورت تصاویر سے لطف اندوز ہوں!






