صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس،کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس،کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔۔صوبائی وزیر صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کےلئے موثراور جامع مائیکروپلان پر عملدرآمد کیا جائے۔

جی آئی ایس بیسڈ نقشوں کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی جائے۔پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد مسڈ چلڈرن کی کوریج سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 28۔اکتوبر سے ہوگا۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم تین نومبر،دیگر 33 اضلاع میں یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ اجلاس میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم آئوٹ سورسنگ کے تحت دیہی یونین کونسلز میں زیروویسٹ پر بریفنگ لی۔انھوں نے کہا کہ کمشنرز آئندہ اجلاس میں آئوٹ سورس ہونے والی تحصیلوں کی یونین کونسلز وائزصفائی شیڈول سے آگاہ کریں۔کنٹرول رومز قائم اور صفائی مانیٹرنگ کے میکنزم کو مضبوط بنایا جائے۔

یونین کونسل لیول پر دیہاتوں کوایک بار زیروویسٹ کرکےریگولر صفائی اپریشن جاری رہنا چاہیے۔

یونین کونسلز میں ورکرز اور دستیاب مشینری کے بارے میں بھی آگاہ کریں۔کمشنر فیصل آباد نے آئندہ انسداد پولیو مہم کے مائیکروپلان سے آگاہ کیا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ پولیو مہم کی سو فیصد کامیابی کےلئے پرعزم ہیں۔وطن عزیز کو پولیو سے پاک بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔مسڈ چلڈرن کو بھی ویکسین پلانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔کمشنر نے ڈویژن میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے آئوٹ سورس پر بھی بریفنگ دی۔دیہاتوں میں زیروویسٹ اپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button