کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں امن وامان کے قیام حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس، بریگیڈیئر افتخار حسین ندیم کی بھی شرکت

کمشنرسلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژن میں امن وامان کے قیام حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔بریگیڈیئر پاک آرمی افتخار حسین ندیم نے بھی شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان،ڈپٹی کمشنرفیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او کامران عادل کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں پاک آرمی کے افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈویژن میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔انتظامیہ،پولیس،سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں۔سامنے آنے والے معمولی سے معمولی مسئلہ کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جاتا ہے۔

چائینز سکیورٹی کو درکار ایس اوپیز کے مطابق یقینی بنائیں۔

اضلاع میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی میٹنگزباقاعدگی سے کریں۔ڈویژنل لیول پر بھی امن وامان کی صورتحال پر میٹنگ ہر ماہ منعقد کی جائے۔آرپی او نے ریجن میں لاء اینڈ آرڈرز کی صورتحال پر بریفنگ دی۔بریگیڈیئر پاک آرمی نے کہا کہ ریجن میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئےسول وپولیس انتظامیہ کو پاک آرمی کی مکمل معاونت حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button