کمشنرلاہور زید بن مقصود نے انسداد پولیو جاری مہم کے تیسرے روز ماڈل ٹاون اتفاق ہسپتال کے ایریا میں مصروف کار پولیو فیلڈ ٹیموں کا جائزہ لیا۔ اے سی ماڈل ٹاون صاحبزادہ یوسف نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ریکارڈ رجسٹر، انسداد پولیو مائکروپلان، یو سی نقشہ اور پولیو ٹیموں سے ایپ کے ذریعے ڈیٹا اپلوڈنگ کو خصوصی طور پر چیک کیا۔انہوں نے کہا ہے
کہ انسداد پولیو قومی فریضہ ہے، پولیو ٹیمیں جانفشانی سے کام کریں،کمشنر لاہور نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ ٹمیں جانفشانی سے ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں، شہری اور والدین مکمل تعاون کریں، پولیو زندگی بھر کی معزوری ہے، اپنے بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ بعد ازاں کمشنر لاہور نے چائنہ چوک امتحانی مراکز ہالز کا دورہ کیا اور اسلامیات و اکاونٹنگ کے امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔ کمشنرلاہور نے رولنمبرز سلپس کیمطابق طلبہ کی کمرہ امتحان میں حاضری شیٹ کو چیک کیا، امتحانی مرکز انسپیکشن ریکارڈ رجسٹر کو خصوصی طور پر چیک کیا اور تمام امتحانی ہالز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے جاری نگرانی کو چیک کیا۔