پشاور (بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ غنڈہ گرد عناصر کو لگام دینا مقامی پولیس اور مقامی انتظامیہ کا کام ھے۔ تفصیلات کے مطابق امروز تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان میں چند مسلح غنڈہ گرد عناصر عملہ پر حملہ اور ہوئے ہیں جس سے بلدیاتی ملازمین میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مردان میں دوران ڈیوٹی غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے کہا ہے کہ دن دیہاڑے غنڈہ گردی کو روکنا مقامی انتظامیہ اور مقامی ہولیس کا کام ہے اور دن دیہاڑے گنڈہ گردی مقامی ہولیس کی ناکامی کی علامت ہے ۔ بلدیاتی ملازمین اور بلدیاتی اداروں کو تحفظ فراہم کرنا مقامی حکومت اور مقامی انتظامیہ بشمول مقامی ہولیس کی ذمہ داری ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ،وزیر بلدیات خیبرپختونخوا , سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، ریجنل ہولیس افیسر مردان اور ڈی پی او مردان سے فوری نوٹس لینے اور بلدیاتی ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ عوام اور سرکاری ملازمین کے جان و مال کا تحفظ کرنا صوبائی حکومت اور مقامی اداروں کی ذمہ داری ھے۔
Read Next
1 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
4 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
5 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
5 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
6 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
7 دن ago



