کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں ای رجسٹری سنٹر ایجرٹن روڈ اولڈ ایل ڈی اے پلازہ سے ملحق ای سہولت سنٹر بنانے کی سکیم کی منظوری دے دی گئی۔ کارپوریٹ طرز پر جدید ای ٹیکنالوجی سے مزین ای رجسٹری سنٹر کے فلور کے ساتھ ہی 56سو مربع فٹ پر ای سہولت سنٹر بھی بنایا جائے گا جہاں ریونیواورٹیکس وغیرہ کے حوالے سے خدمات فراہم کی جائیں گی۔ کمشنر لاہور نے جھامن تا اصل گوروکے روڈ لاہور کی تعمیر کی ریوائزڈ ترقیاتی سکیم کی منظوری بھی دے دی۔ کمشنر لاہور نے واسا کی سیدپور،جناح کالونی، قاضی ٹاو¿ن اور بسطامی روڈ لاہور کیلئے مجوزہ سکیم پر مزید وضاحت طلب کرلی جبکہ ڈویژنل کمیٹی نے ایکسین کی عدم موجودگی کے باعث شیخوپورہ کی ترقیاتی سکیم کو موخر کردیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈویلپمنٹ بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button