پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے آخری انتخابات 2015 میں منعقد ہوئے تھے۔ ٹیم سیکریٹریٹ "شاہ حسین” ریجنل نیٹ ورک نے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کے حوالہ سے ایڈووکیسی مہم کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹریٹ میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر تینوں صوبوں میں مقامی حکومتیں قائم ہو گئیں ہیں جبکہ بدقسمتی سے پنجاب میں مقامی حکومتی ادارے منتخب قیادت کی بجائے سرکاری اہلکاروں کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ ملک میں منتخب لوکل گورنمنٹ کا قیام آئین پاکستان کے آرٹیکل 7، 32 اور 140A کے ذریعے آئینی پابندی ہے مگر صوبہ پنجاب اس آئینی حق سے گزشتہ کئی سالوں محروم ہےحالانکہ ملک کے تینوں صوبوں میں منتخب مقامی حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کے حال ہی میں ڈسٹرکٹ کورآرڈینشن کمیٹیوں کے ذریعے مقامی گوریننس قائم کرکے مقامی حکومتوں کے متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ خصوصی اجلاس میں سیکریٹریٹ "شاہ حسین” نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت مناسب ترامیم سامنے لائے جن میں اختیارات اور فرائض میں وسعت، نمائندگی کی شرح میں آبادی کے تناسب سے اضافہ اور مالیاتی خود مختاری کو یقینی بنانا شامل ہو نیز عوام کی براہ راست شراکت داری کو قانونی شکل دی جائے۔ مقامی ضروریات کی نشاندہی اور خدمات کی بنیادی سطح پر فراہمی ایسے کام ہو سکتے ہیں جو مقامی آبادی کی عملی شراکت سے بہتر نتائج دے سکیں تاہم اس شراکت کو قانونی شکل میں تحفظ ضروری ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر قانون کی مطابقت میں لوکل گورنمنٹ تشکیل دی جائیں اور جلد نئے انتخابات کرائے جائیں اگر قانون میں ترامیم لانی ضروری ہیں تو نئے بجٹ اجلاس سے قبل لائی جائیں۔ مطالبے میں مزید کہا گیا کہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی ترامیم اور قانون سازی سے پہلے لوکل گورننس،پر کام کرنے والی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے بھی تجاویز لی جائیں۔ اجلاس میں لاہور سے ساجد علی، شہزاد حیدرخان، ننکانہ صاحب سے افشاں نازلی، گوجرانوالہ سے خرم شہزاد احمد، شیخوپورہ رخسانہ ارشد، منڈی بہاؤالدین سے شہناز رفیق، حافظ آباد سے نذر حسین نے شرکت کی
Read Next
10 منٹس ago
عامر افضل کی ریٹائرمنٹ،محمد عثمان ایڈمنسٹریٹو آفیسر ایڈمن ون پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ تعینات
21 گھنٹے ago
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی علی مصطفیٰ ڈار سے ملاقات،بلدیاتی اداروں اور جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال
2 دن ago
پی ڈبلیو سی اے کی جانب سے شالامار باغ میں سال 2026 کے پہلے ’’چاندنی راتیں ٹور‘‘ کا آغاز
2 دن ago
Senior Officials Review Ongoing Development Works at Neela Gumbad Project
2 دن ago
*اعلیٰ حکام کا نیلا گنبد منصوبے کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
Related Articles
پنجاب میں پانچ انٹیگریٹڈ ری سائیکلنگ پارکس قائم کرنے کی تجویز،سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
3 دن ago
*پی ڈبلیو سی اے اور شان فوڈز کے درمیان ثقافتی ورثے اور سیاحت کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
4 دن ago



