ڈی جی ایل ڈی اے کا چائنہ سکیم کا تفصیلی دورہ، اربوں روپے مالیت کی 50 کنال سے زائد قیمتی اراضی پر تجاوزات و جھگیاں بننے پر اظہار ناراضگی

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گجر پورہ چائنہ سکیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم کے رہائشیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون احمد فراز نے واگزار کرائی گئی 65 کنال اراضی بارے بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے اربوں روپے مالیت کی 50 کنال سے زائد قیمتی اراضی پر تجاوزات و جھگیاں بننے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کی قیمتی اراضی کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے کی ملکیتی اراضی پر فینسنگ، ملکیتی بورڈ لگانے اور پلاٹ بینک میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم سے متعلقہ مسائل بارے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے سپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 23 کنال پر مشتمل چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس کو جلد شہریوں کے لیے فعال بنایا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکس کو فعال بنانے کا پلان طلب کر لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ہاؤسنگ ون احمد فراز بھی موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button