حکومت بلوچستان کا سینئر صوبائی افسران عبدالصبور کاکڑ اور دوستین خان جمالدینی کو بہترین انتظامی خدمات کی انجام دہی پر خراج تحسین، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نےحسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دئیے،وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بااصول اور جرت مند افسران صوبے کا سرمایہ افتخار ہیں ، سروس ڈلیوری کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لئے خدمات پر افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں ،
گڈ گورننس کے قیام کے لئے اچھے افسران کی رہنمائی میں موثر میکنزم پر عمل درآمد ممکن ہے، عزم کرچکے اچھے افسران کی تعیناتی کے دورانیہ کو تحفظ دیں گے، سول سروس اختیار کرنے والے نوجوان افسران کو عبدالصبور کاکڑ اور دوستین خان جمالدینی جیسے افسران کی پیروی کرنی چاہیے