ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے شرکت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے میں مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی بی ڈی ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔ دونوں ادارے ریونیو جنریشن و کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ایک دوسرے کی معاونت کریں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کے افسران و عملے کو مارکیٹ کے نئے ٹرینڈز بارے کورسز و ٹریننگ کروائے جائیں گے۔ سرمایہ کاروں کی سہولت اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے ایل ڈی اے ایکٹ میں ضروری ترامیم بھی تجویز کر رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق سرمایہ کاروں کو سہولت دینا ہو گی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سی ای او سی بی ڈی عمران امین کے ہمراہ ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ون ونڈو سیل میں جاری ریفارمز و ری ویمپنگ بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سی بی ڈی، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ایس پی یو و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
2 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
5 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
7 دن ago
*ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago


